اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ کوئی ڈیل ہو رہی ہے . کوئی ڈیل نہیں ہو رہی جج نے اپنی مرضی سے فیصلہ مؤخر کیاہے ڈیل کا نتیجہ نہیں جمہوریت کے لیے کر رہے ہیں۔حکومت کے ساتھ ہمارے مذاکرات جاری ہیں. القادر ٹرسٹ کیس کا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔اس موقع پر سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا یہ تاثر دینا کہ کوئی ڈیل نہیں ہو رہی جس کی وجہ سے کیس کا فیصلہ مؤخر ہو رہا ہے بالکل غلط ہے، حکومت سے مذاکرات کا مقصد جمہوریت ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آج اڈیالہ جیل میں ہم انتظار میں تھے کہ القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ آج آئے گا۔لیکن ہمارے داخلے سے قبل ہی بتا دیا گیا کہ تاریخ 17 جنوری دے دی گئی۔ہمیں دیوار پر لکھا نظر آتا ہے کہ ہمارے ساتھ نا انصافی ہوتی رہی ہے۔اس سسٹم کو بدلنے کے لیے بانی پی ٹی آئی ستائیس سال سے کوشش کر رہے ہیں.بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی ڈٹے رہیں گے، بانی پی ٹی آئی تو کہہ چکے ہیں کہ کیس کا فیصلہ جلدی سنایا جائے، ہمیں عدالتی عملے کی جانب سے بتایا گیا کہ 11 بجے فیصلہ سنایا جائے گا لیکن جج صاحب نے پہلے ہی اپنی مرضی سے فیصلے کی تاریخ آگے کر دی، سیاسی فیصلے دینے ہوں تو دیوار پر لکھا نظر آتا ہے۔