مولا جٹ کے فلمساز سرور بھٹی انتقال کر گئے

شہرہ آفاق فلم مولاجٹ ۔چن وریام اور بازار حسن کے خالق فلمساز محمد سرور بھٹی انتقال کر گئے سروربھٹی حرکت قلب بند ہونےکےباعث جاں بحق ہوئے.سروربھٹی کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا رات سانس رکنے کی شکایت پر انہیں اسپتال لے جایا گیا۔ مرحوم کی نمازجنازہ بعد ازنماز عشاء داتادربار میں اداکی جائے گی۔پاکستانی فلمی صنعت میں ان کی شراکتیں نمایاں ہیں جس میں ان کا سب سے قابل ذکر کام مشہور فلم مولا جٹ ہے جس نے باکس آفس پر ریکارڈ قائم کیے اور اسے پاکستانی سنیما میں ایک کلاسک سمجھا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں