عزیر بلوچ پولیس اہلکار سمیت 3 افراد کے قتل کیس سے بری

کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے 2009 میں چاکیواڑہ تھانے میں درج مقدمے کا فیصلہ سنایا.عدالت نےملزم عزیر بلوچ کو تین افرا دکے قتل کے مقدمے سے بری کردیا۔ اس مقدمے میں عزیر بلوچ پر پولیس اہلکار سمیت تین افراد کے قتل کا الزام تھا۔وکیل صفائی نے کہا کہ عزیر بلوچ کو گرفتار ملزمان کے بیان کی روشنی میں مقدمے میں شامل کیا تھا، مقدمے میں گرفتار دیگر ملزمان پہلے ہی مقدمے سے بری ہوچکے ہیں۔بعد ازاں عدالت نے ملزم عزیر بلوچ کو مقدمے سے بری کردیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں