190 ملین پاؤنڈ کے فیصلے کا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں. بیرسٹر گوہر

اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عدالت نے فیصلہ دینا ہی تھا تو کچھ انتظار کرلیتے فیصلے کا تعلق مذاکرات کے ساتھ نہ ہونا چاہیے اورنہ ہے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مذاکرات جمہوریت اور سیاسی استحکام کے لیے ضروری ہے۔ عدالتیں فیصلے سنانے میں تاخیر کر دیتی ہیں۔ اور گزشتہ روز ہمیں فیصلہ سنانے کے لیے عدالت بلایا گیا۔ لیکن اگر جج نے فیصلہ سنانا ہی تھا تو مناسب ہوتا تھوڑا انتظار کر لیتے۔ اب جو بھی فیصلہ ہو گا 17 جنوری کو آ جائے گا۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ کوئی ڈیل نہیں ہونی۔ اور ہم حکومت کے پاس مینڈیٹ نہ ہونے کے مؤقف پرقائم ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سیاسی مذاکرات ہورہے ہیں اور ٹیبل پر مذاکرات ہونے چاہئیں. پرامید ہیں اختلافات کو جلد ختم ہونا چاہیے۔

اپنا تبصرہ لکھیں