تحریک انصاف کے رہنماؤں کی تین اہم شخصیات سے ملاقات .اگلے تین روز اہم

پی ٹی آئی کے دو رہنما بیرسٹر گوہر اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے 3 انتہائی اہم شخصیات سے خصوصی ملاقات کی یہ ملاقات پیر کو ہوئی ذرائع کے مطابق پشاور میں اہم شخصیات کی طویل ملاقات پیر کے روز ہوئی جس میں ملک میں جاری سیاسی تناؤ اور تحریک انصاف کے جیلوں میں قید کارکنوں کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔تاہم ان ملاقاتوں کا نتیجہ تحریک انصاف کی مستقبل کی پالیسیوں اور اس کے طرز سیاست پر منحصر ہے۔ اسے نظام کو قبول کرنا ہوگا اور کشیدگی اور تصادم کی سیاست سے دوری اختیار کرنا ہوگی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین بھی موجود تھے بیرسٹر گوہر خان کو اسلام آباد سے خصوصی طور پر بلایا گیا تھا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ملاقات میں عمران خان کو ملک کی موجودہ صورتحال اور درپیش چیلنج سے آگاہ کرنے کے بارے میں بھی بات ہوئی ملاقات میں تمام معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا گیا.ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر نے اہم شخصیت سے ہونے والی بات چیت سے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کو آگاہ کر دیا گیا اگلے تین دن میں ملاقات کے اثرات نظر آنے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں