عمران خان نے بھی بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق کردی

عمران خان نے بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق کی اور کہا کہ آرمی چیف سے ملاقات خوش آئند بات ہے اگر کوئی بات چیت شروع ہوئی ہے تو یہ خوش آئند ہے یہ پاکستان کے لیے اچھا ہے ہم چاہ رہے تھے مذاکرات ہوں اس میں پاکستان کے استحکام کی بات ہوگی۔اڈیالہ جیل کے کمرہ عدالت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی جس میں صحافیوں نے ان سے بیرسٹر گوہر اور آرمی چیف کی ملاقات کے بارے میں پوچھا جس پر انہوں نے کہا کہ مجھے تفصیلات پتا نہیں ہیں۔بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کو ہم سے بات کرنی چاہی میں نے کبھی نہیں کہا کہ مذاکرات بند ہیں. ہمیشہ بات چیت کا کہاہے دوسری طرف سے دروازے بند تھے. اب اگر بات چیت شروع ہوئی ہے تو پاکستان کے ہی استحکام کے لیے بات ہوگی۔

اپنا تبصرہ لکھیں