19 سالہ نوجوان کی محبت میں گرفتار ہوکر پاکستان آنے والی امریکی خاتون کو ایک شخص نے شادی کی پیشکش کردی۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں شہری نے اپنا تعارف کروایا اور بتایا کہ ان کا نام عبدالرحیم ہےپیشے کے اعتبار سے اس وقت ڈرائیو ہوں لیکن ایک ریٹائرڈ ملازم بھی ہوں۔عبدالرحیم نے امریکی خاتون سے شادی کیلئے اپنی شرط بھی بتائی اور کہا کہ میری شرط صرف اتنی سی ہے کہ اگر وہ ہندو یا عیسائی ہیں تو مسلمان ہوجائیں۔شہری نے کہا کہ انہوں نے اپنی بیوی کو بھی میسج کردیا ہے کہ میں شادی کرلوں گا اگر مجھے اجازت مل گئی. ویسے اسلام میں بیوی سے دوسری شادی کا پوچھنا ضروری نہیں ہے لیکن میں نے پھر بھی اہلیہ کو بتادیا ہے کہ میں خاتون سے شادی کرنے کیلئے تیار ہوں۔