امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس سے شادی کے خواہش مند کراچی کے شہریوں کی لائن لگ گئی اور اب تک تین امیدوار سامنے آگئے.تین شہریوں نے امریکی خاتون سے شادی کے لیے اپنی ڈیمانڈ بھی بتا دی۔قبل ازیں سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں عبدالرحیم نامی کراچی کے شخص نے امریکی خاتون کو مشروط شادی کی پیشکش کر دی تھی .ایک اور شخص کا کہنا ہے کہ شادی کے لیے آئی امریکی خاتون اگر سنجیدہ ہیں تو میں اپنی والدہ کے ساتھ رہتا ہوں میں انہیں رہائش کے ساتھ ساتھ ماہانہ خرچہ 5 ہزار ڈالرز دینے کے لیے تیار ہوں۔جبکہ 62 سالہ معمر و نابینا شخص نے بھی شادی کی خواہش ظاہر کی اور اپنی ڈیمانڈ بتاتے ہوئے کہا کہ میں شادی کے لیے تیار ہوں لیکن میری یہ شرط ہے کہ مجھے ماہانہ خرچے کے ساتھ ساتھ امریکا بھی لے جائے میں وہاں اپنی آنکھوں کا علاج کروا لوں گا۔جبکہ امریکی خاتون کا کہنا ہے کہ میری شادی آن لائن ہو چکی ہے پیسوں کے لیے شادی نہیں کی، میرے پاس پیسہ ہے۔