پاکستان میں مگرمچھوں کی فارمنگ کی شروعات

اطلاعات کے مطابق جیکب آباد کے ایک مقامی زمیندار نے اپنے فارم پر مگرمچھ پالنا شروع کر دیے ہیں جسے بھمبور فارم ہاؤس کہا جاتا ہے . یہ فارمنگ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا تجربہ ہے.اس فارمنگ کا مقصد چمڑے کے کاروبار میں فروغ اور زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو راغب کرنا ہے۔مقامی زمیندار کا کہنا تھا کہ مستقبل میں یہ مگر مچھ چمڑے کی انڈسٹری اور سیاحت کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کریں گے۔مگرمچھوں کو پالنے والے مالک نے بتایا کہ ان کو بڑے ہونے میں 5 سال لگتے ہیں، اس کا سائز 21 فٹ تک ہوتا ہے، اور ایک ٹن گوشت فراہم کرتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس کی کھال بہت ساری خصوصیات کی حامل ہوتی ہے اس سے بہت قیمتی اشیاء تیار کی جاتی ہیں۔ میں ان کی افزائش پر بھرپور توجہ سے رہا ہوں تاکہ اس فارم کو بین القوامی میعار کے مطابق چلایا جاسکے۔اس وقت، فارم میں 10 درآمد شدہ مگرمچھ موجود ہیں۔ زمیندار کو امید ہے کہ انڈے دینے کے بعد ان کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں