بالی وڈ کی معروف ڈانسنگ گرل اور مراکش سے تعلق رکھنے والی نورا فتیحی کے بارے میں ان کی سالگرہ سے ایک دن قبل سوشل میڈیا پر ان کی موت کی خبر نے بھونچال مچا دیا .بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے مخصوص ڈانس کے اسٹیپس سے اسٹیج میں جان پھونکنے والی نورا فتیحی سے متعلق جھوٹی خبریں وائرل ہوئیں کہ وہ ایک حادثے کا شکار ہوکر دنیا سے رخصت ہوگئی ہیں۔سوشل میڈیا پر پھیلنے والی گمراہ کن ویڈیو میں ایک خاتون کو پہاڑ کی بلندی سے نیچے گرتے ہوئے دیکھا گیا۔ جس کے بارے میں کہا گیا کہ یہ نورا فتیحی ہیں جو پہاڑسے گر کر ہلاک ہوگئیں ہیں.تاہم ان دعوؤں میں کوئی صداقت نہیں تھی اور بھارتی میڈیا نے نورا کے زندہ سلامت ہونے کی تصدیق کی ہے۔یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب کسی اسٹار کی موت سے متعلق جھوٹی خبر سوشل میڈیا کی زینت بنی ہو۔