پی ٹی آئی کا یومِ سیاہ بھارتی پولیس کی بھی دوڑیں لگ گئیں

آٹھ فروری کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حکم پر ملک بھر میں یوم سیاہ کے موقع پر پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے فضا میں غباروں کے ذریعے جھنڈے چھوڑے گئے جو اُڑ کر سرحد پار مقبوضہ کشمیر میں پہنچ گئے جنہیں دیکھ کر بھارتی پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔اس سلسلے میں ایک ویڈیو بھارتی نژاد دانشور اشوک سوین نے اپنے سوشل میڈیا ایکس اکاؤنٹ پر شئیر کی جس میں دکھایا گیا کہ بھارتی پولیس درخت پر پھنسے پی ٹی آئی کے جھنڈے اور غبارے اتارنے کے لیے وہاں موجود ہے۔شوک سوین نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ عمران خان کی پارٹی پی ٹی آئی کا جھنڈا کشمیر کے ہندوستان میں لہرا رہا ہے۔ پی ٹی آئی کے حامی اور ایکس صارف کی جانب سے بھی پوسٹ کی گئی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ پی ٹی آئی کے پرچم جو فضا میں غباروں کے ذریعے چھوڑے گئے تھے پنجاب پولیس تو ان کو نا پکڑ سکی لیکن بھارتی پولیس نے پی ٹی آئی جھنڈوں کو گرفتار کر لیا ہے۔بھارتی نیوز چینل کے رپورٹر کو یہ کہتے سنا گیا کہ ان جھنڈوں کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا کیونکہ جب بھی پاکستان سے کوئی بھی چیز بھارت آتی ہے تو لوگ خوفزدہ ہوجاتے ہیں۔رپورٹر کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے بھلیسہ کے ایک علاقے میں پاکستان کی سیاسی جماعت پی ٹی آئی کے جھنڈوں نے افرا تفریح کا ماحول پیدا کردیا۔ درختوں پر لٹکے ان جھنڈوں اور غباروں کی وجہ سے ایک سسپینس بنا رہا جس کے بعد پولیس نے وہاں پہنچ کر جھنڈے اور غبارے اتارے۔

PTI’s Black Day Indian Police also started running

اپنا تبصرہ لکھیں