راولپنڈی تھانہ بنی کے علاقہ میں کم سن یتیم گھریلو ملازمہ پر بدترین تشدد کی اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے تشدد میں ملوث میاں بیوی کو حراست میں لے لیا ہےجن سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق تشدد کا واقع چند روز قبل پیش آیا جبکہ بچی کوپانچ روز گزرنے کے بعد اسپتال لایا گیا، متاثرہ بچی کی حالت تشویشناک ہے جس کا علاج جاری ہے۔پولیس حکام کے مطابق بچی گارمنٹس کی شاپ پر ملازمت کرنے والے راشد شفیق نامی شخص کے گھر کام کرتی تھی مبینہ تشدد سے بچی کے سر، ٹخنوں، ٹانگوں اور بازوں پر تشدد کے نشانات ہیں۔ متاثرہ 12 سالہ بچی کے والد کی وفات ہو چکی ہے واقعہ کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا جائے گا۔بچی کی حالت غیر دیکھ کر سپارہ پڑھانے والی خاتون بچی کو لے کر اسپتال پہنچی بچی کو اسپتال لانے والی خاتون سے بھی پوچھ گچھ جاری ہے۔