لیبیا کشتی حادثے میں 16 پاکستانیوں جاں بحق اور 37 افراد کو بچا لیا گیا

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ لیبیا کشتی حادثہ میں 16پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہےجبکہ کشتی پر 63 پاکستانی سوار ہونے کی اطلاعات ہیں .دفتر خارجہ کے مطابق 37 افراد کو زندہ بچا لیا گی جن میں سے ایک ا سپتال اور باقی 33 پولیس کی تحویل میں ہیں تاہم کشتی میں سوار 10 پاکستانی اب تک لاپتا ہیں۔وزارت خارجہ نے لیبیا کشتی حادثے میں نکالی گئی 16 لاشوں کی فہرست جاری کردی۔ وزارت خارجہ کے مطابق تمام جاں بحق افراد کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے جن میں سے 13 افراد کرم سے ہیں۔ فہرست کے مطابق ثقلین حیدر، شعیب حسین، نصرت حسین، شعیب علی، سید شہزاد حسین، عابد حسین، آصف علی، مصور حسین، اسور حسین، عابد حسین، مصیب حسین، اشفاق حسین، شاہد حسین کرم سے تعلق رکھتے ہیں۔اس کے علاوہ سراج الدین باجوڑ، محمد علی شاہ اورکزئی اور انیس خان کا تعلق پشاور سے ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق زندہ بچ جانے والوں میں سے تین طرابلس میں ہیں جہاں پاکستانی سفارت خانہ ان کی دیکھ بھال کر رہا ہے۔

Confirmation of death of 16 Pakistanis in Libyan boat accident. 37 people were rescued

اپنا تبصرہ لکھیں