ہیوی ٹریفک کا دن کے اوقات میں داخلہ بند نہ ہوسکا :ناظم آباد میں کار سوار کو زخمی کرنے والا ڈمپر شہریوں کو کچلنے کی کوشش کرکے فرار

کراچی میں عوام کے غم و غصے کے باوجود ڈمپرز اور ہیوی ٹریفک کے ذریعے ہونے والے حادثات تھم نہ سکے ناظم آباد میں ڈمپر کی ٹکر سے کار سوار شہری زخمی ہوگیا۔ جس کے بعد شہریوں نے ڈمپر کا گھیراؤ کرلیا، تاہم ڈرائیور نے شہریوں پر ہی ڈمپر چڑھانے کی کوشش کی جس کے بعد وہاں موجود افراد مشتعل ہوگئے تاہم ڈرائیور ڈمپر لے کر فرار ہوگیا۔اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ ڈرائیور نے شہریوں کو کچلنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں تواتر کے ساتھ ہیوی ٹریفک کے ذریعے حادثات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے جن میں درجنوں افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔سندھ حکومت نے ہیوی ٹریفک کے اوقات کار کی پابندی کو مزید سخت کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں جبکہ ہیوی ٹریفک کی گاڑیوں کے جگہ جگہ چالان کیے جاتے رہےلیکن اس کے باوجود بھی حادثات کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔

Entry of heavy traffic could not be closed during day time

اپنا تبصرہ لکھیں