نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر بین سیئرز آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔جیکب ڈفی کو بین سیئرزکی ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سےباہر ہونے کے بعد متبادل کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔جیکب ڈفی نے 10 ون ڈے کھیل ہیں۔دوسری جانب آئی سی سی ایونٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں تبدیلی کی منظوری دے دی ہے.کرکٹرز کا چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کا سلسلہ جاری ہے واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے صائم ایوب اور بھارت کے جسپرت بمراہ بھی انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہوچکے ہیں جبکہ آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک ذاتی وجوہ کی بناء پر میگا ایونٹ سے باہر ہوئے ہیں افغان اسپنر اے ایم غضنفر بھی فٹنس مسائل کی وجہ سے ٹیم کو دستیاب نہیں ہونگے اور جنوبی افریقا کو فاسٹ بولر اینرک نورکیا کی خدمات حاصل نہیں ہونگی۔