عمران خان چاہتے ہیں فوج اورعوام میں خلیج پیدانہ ہو:بیرسٹر گوہر

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ عمران خان چاہتے ہیں فوج اورعوام میں خلیج پیدانہ ہو۔ بانی تحریک انصاف عمران خان نے خط میں سنجیدہ مسائل کی طرف اشارہ کیا ہے۔میڈیا سے گفتگو میں میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان نے خط میں لکھا ہے کہ فوج کی بڑی قربانیاں ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ فوج اور عوام میں خلیج پیدا نہ ہو۔اگرچہ یہ اوپن خط ہے تاہم جن کی طرف خط لکھا ہے یہ انہی کی طرف ہے۔شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ بانی پی ٹی آئی کا فیصلہ ہے۔ پارٹی میں نظم و ضبط بھی قائم کرنا ضروری ہے۔قبل ازیں قومی اسمبلی میں پوائنٹ آف آرڈر کی اجازت نہ ملنے پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی حکومت پر کڑی تنقید کی۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ہمارے ارکان اگر ایوان میں بولیں بھی تو ان کی آواز میوٹ کر دی جاتی ہے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے عوامی مسائل پر مبنی سنجیدہ خط کو بھی فٹبال بنا دیا گیا۔ حکومت اپنے رویئے سے اندازہ لگا لے کہ وہ جمہوریت کو چلانا چاہتی ہے یا نہیں

Imran Khan wants no gulf between army and people: Barrister Gohar

اپنا تبصرہ لکھیں