پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کی اوقات دوٹکےکی بھی نہیں. فواد چودھری

پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کی جانب سے شعیب شاہین پر فواد چودھری کے حملے کی شدید مذمت کی جس پر فواد چودھری نے جوابی وار کرتے ہوئے سیاسی کمیٹی کو دو ٹکے کی کمیٹی قرار دے دیا۔سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سیاسی کمیٹی کے لوگ کروڑوں روپے کی فنڈنگ کھا گئے اور بانی پی ٹی آئی اور کارکنوں کے نام پر ملنے والی رقوم کا حساب نہیں دے رہےان سے فنڈنگ کا حساب لینا انتہائی ضروری ہے۔فوادچودھری نے مذید کہا کہ یہ وہی سیاسی کمیٹی ہے جو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں کیے جانے والے سلوک پر خاموش رہی ہے۔ اس کمیٹی میں شامل اکثریت ایسے لوگوں پر مشتمل ہے جو ایک دن کے لیے بھی جیل نہیں گئے اور جن پر کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا۔

Not even the political committee of PTI Dutke. Fawad Chaudhary

اپنا تبصرہ لکھیں