فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں الزام عائد کیا کہ سلمان راجا، شیخ وقاص اور رؤف حسن جعلی اکاؤنٹس چلوا رہے ہیں جنہوں نے عمران خان اور پارٹی کو شدید نقصان پہنچایا۔فواد چوہدری نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے پوری پختونخوا حکومت بیچ دی بانی کو بتایا گیا کہ ملائیشیا میں اربوں روپے کی پیمنٹ کی ہے .انہوں نے کہا کہ شیخ وقاص اکرم نے افغان مجاہدین کو اسلحہ سپلائی کرنے کے دھندے سے کیریئر کا آغاز کیا شیخ وقاص نے پرویز مشرف، پرویزالٰہی، فریال تالپوراور حمزہ شہباز سے پیسے بٹورے۔انہوں نے مزید لکھا کہ شیخ وقاص اکرم اب تحریک انصاف کی فنڈنگ اور صوبائی بجٹ پر عیش کر رہے ہیں.فواد چوہدری نے کہا کہ سلمان اکرم راجا خود کو سیکریٹری جنرل کہہ کر فنڈ لے رہے ہیں سلمان اکرم نے نواز شریف سے کروڑوں روپے فیس لی سلمان اکرم رااجا پانامہ سے لےکر حدیبیہ تک ہر گندے کام میں معاون اور پارٹنر رہے۔انہوں نے کہا کہ پولیٹیکل کمیٹی کےتیسرے رکن رؤف حسن ہیں جو ساری عمر تنخواہ دار ایجنٹ رہے ہیں رؤف حسن نے 5 کروڑ سے زائد رقم پی ٹی آئی سے تنخواہ کے طور پر وصول کرلی ہے.