راکھی ساونت نے کہا ہے کہ وہ مفتی قوی کے ساتھ شادی کے بارے میں سنجیدہ نہیں ہیں.بھارتی ڈانسر اور اداکارہ راکھی ساونت نے مفتی قوی کو کہا ہے کہ وہ انہیں سنبھال نہیں پائیں گے۔انہوں نے کہا کہ انہیں نہیں معلوم کہ مفتی قوی کی 100 بیویاں ہیں یا 900 لیکن وہ اکیلی ہی ایک لاکھ عورتوں کے برابرہیں اور مفتی قوی انہیں سنبھال نہیں پائیں گےراکھی ساونت نے نجی چینل سے بات کرتے ہوئےکہا کہ وہ ابھی تک سچی محبت کی تلاش میں ہیں انہیں بھارت سے سچا پیار نہیں ملا ان کے پیچھے بہت لڑکے پڑے ہیں لیکن سب انہیں سیڑھی بنانا چاہتے ہیں.واضح رہے کہ اس سے قبل مفتی قوی نے راکھی ساونت سے شادی کی تاریخ بتائی تھی نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مفتی قوی نے دعویٰ کیا کہ ان کا راکھی ساونت سے نکاح ہونے جارہا ہے۔مفتی قوی نے بتایا کہ راکھی ساونت نے نکاح کے لیے 14 فروری کہا ہے مفتی قوی نے میزبان کو بھی پیشکش کی کہ وہ ان کے ساتھ نکاح میں شرکت کریں اور گواہ بنیں۔