کراچی میں ایک اور نوجوان ڈمپر کا شکار.مشتعل افراد نے 5 واٹر ٹینکروں کو آگ لگادی

کراچی کے علاقے جیل چورنگی فلائی اوور سے حسن اسکوائر کی جانب جانے والی سڑک پر ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو روند ڈالا، حادثے کے بعد موقع پر موجود مشتعل افراد نے وہاں سے گزرنے والے واٹر ٹینکروں پر پتھراؤ کر کے انھیں نقصان پہنچایا اور نامعلوم افراد نے 5 واٹر ٹینکروں کو نذر آتش کر دیا۔پولیس کے مطابق واٹر ٹینکر ڈرائیورز مبینہ طور پر ریس لگا رہے تھے ۔اس دوران موٹر سائیکل سوار زد میں آ گیا۔پولیس کے مطابق پولیس نےایک ڈمپرکوتحویل میں لےکرڈمپرڈرائیورسمیت دوافرادکوحراست میں لےلیا، حراست میں لیےگئےافرادمیں اسماعیل اورانعام اللہ شامل ہے۔ جبکہ موٹر سئایکل سوار ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق ہوا تھا جس کی شناخت گلشن رشید کے نام سے کی گئی.نیوٹاؤن پولیس کی جانب سے پکڑے جانے والے ڈمپر اور اس میں سوار 2 افراد کو حراست میں لیے جانے سے متعلق ڈمپر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ابھی اس بات کا تعین نہیں ہوسکا کہ حادثہ اسی ڈمپر سے پیش آیا تھا تاہم اس کی مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے جبکہ جس ڈمپر کو پولیس نے پکڑا ہے اس کا حادثے سے کوئی تعلق نہیں۔جائے وقوعہ پر موجود عینی شاہد کے مطابق حادثہ ڈمپر کی ٹکر سے پیش آیا تھا جسے پولیس نے تعاقب کے بعد ڈرائیور سمیت پکڑ کر تھانے منتقل کر دیا . آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور کے ایم سی کے فائر بریگیڈ کا عملہ 4 گاڑیوں کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیا اور سخت جدوجہد کے بعد واٹر ٹینکروں میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا.واضح رہے کہ رواں سال یکم جنوری 2025 سے اب تک کراچی شہر میں مختلف ٹریفک حادثات میں اب تک 100 سے زائد شہریوں کی اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔

Another young dumper victim in Karachi. Agitated people set fire to 5 water tankers

اپنا تبصرہ لکھیں