اسلام آباد پولی کلینک سامنے خاتون ڈرائیور کی موٹر سائیکل سوار سے بدسلوکی اور تشدد

سوشل میڈیا پر ایک وائرل ویڈیو میں پولی کلینک اسپتال کے باہر ایک معمولی حادثے کے بعد ایک خاتون ڈرائیور کو اسلام آباد میں ایک موٹر سائیکل سوار کو چیختے ہوئے گالیاں اور جسمانی طور پر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔وائرل کلپ میں عورت کو ایک ایسے شخص پر غصے میں چیختے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جو بائیکا پر سوار تھا۔ اس کے جارحانہ رویے کے باوجود وہ آدمی پر اشتعال میں نہیں آیا جب کہ اس خاتوں نے توہین کا سلسلہ جاری رکھا۔جائے وقوعہ پر موجود افراد نے صورتحال کو سنبھالنے کی کوشش کی لیکن خاتون نے نہ صرف اس شخص کی گاڑی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتی رہی بلکہ اس پر جسمانی طور پر حملہ کرنے کی بھی کوشش کی وہ خاتوں چیختے ہوئے کہ رہی تھی کہ میری گاڑی تمہاری موٹر سائیکل سے زیادہ قیمتی ہے.جب موٹر سائیکل سوار نے اسے احترام سے بات کرنے کی تاکید کی تو اس نے مزید گالی گلوچ کے ساتھ جواب دیا اس کی موٹر سائیکل کو دوبارہ نقصان پہنچانے کی کوشش کی اور بھر اپنی گاڑی میں جاکر بیٹھ گئی

violence of a female driver against a motorcyclist

اپنا تبصرہ لکھیں