وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ ڈیجیٹل کرنسی ریگولیٹ کرنے سے متعلق مشاورت جاری ہے۔اقتصادی مشاورتی کونسل (ای اے سی) کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ڈیجیٹل کرنسیوں کو ریگولیٹ کرنے پر کام کر رہی ہے۔وزیراعظم آفس کے ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم کو یقین ہے کہ دنیا ڈیجیٹل کرنسیوں کی طرف مائل ہو رہی ہے لہٰذا انہوں نے کہا کہ ہم ڈیجیٹل کرنسیوں کے استعمال کے فوائد اور نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔انہوں نےکہا کہ ملک میں گرین ڈیٹا سینٹرز کے قیام کےلیےکوشاں ہیں آئی ٹی برآمدات اور فری لانسرز کی تعداد میں اضافے کے لیے کوشاں ہیں ڈیجیٹل کرنسی کو ریگولیٹ کرنے سے متعلق مشاورت جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیلی کمیونیکیشن سروسز کو بہتر بنانے اور دور دراز علاقوں میں انٹرنیٹ تک رسائی فراہم کرنے کی کوششیں جاری ہیں جس سے فری لانسرز کی تعداد اور آئی ٹی برآمدات کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔