امام الحق فخر زمان کی جگہ اسکواڈ میں شامل.آئی سی سی نے منظوری دیدی

انجری کے باعث فخر زمان کے چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کے بعد آئی سی سی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے قومی اسکواڈ میں امام الحق کی شمولیت کی اجازت دے دی۔چیمپئنز ٹرافی کے لیے امام الحق کو فخر زمان کی جگہ پاکستان کے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔فخر زمان کے ایونٹ سے باہر ہونے کے بعد قومی پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے متبادل کھلاڑی کے نام پر غور کیا جا رہا تھا تاہم اب امام الحق کو فخر زمان کی جگہ اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی میں وسیم خان، عثمان واہلہ، سارا ایڈگر اور شان پولاک شامل ہیں۔ فخر زمان نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہو گئے تھے جس کے باعث ان کی جگہ اوپن کرنے بھی سعود شکیل آئے تھے اور فخر زمان کو بیٹنگ کے لیے چوتھے نمبر پر بھیجا گیا تھا۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ فخر زمان دبئی روانہ ہونے والی ٹیم کے ہمراہ نہیں جا رہے ان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے.واضح رہے کہ امام الحق چیمپئنز ٹرافی کے آغاز سے قبل وارم اپ میچز میں پاکستان شاہینز میں شامل تھے اور انہوں نے جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں 98 رنز کی شاندار اننگز بھی کھیلی تھی۔

Imam-ul-Haq replaced Fakhr Zaman in the squad. ICC approved

اپنا تبصرہ لکھیں