چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد نے ٹرک نذر آتش کرنے کے دونوں مقدمات میں ضمانت منظورہونے کے بعد پولیس نے ڈمپر نذر آتش کرنے کے ایک اور مقدمے میں آفاق احمد کی گرفتاری ڈال دی ہے۔آفاق احمد کی سرجانی ٹاؤن تھانے میں درج مقدمے میں گرفتاری ڈالی گئی ہے۔کراچی کی انسداددہشت گردی کی عدالت میں لانڈھی اور کورنگی میں ٹرک نذر آتش کرنے کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔ جس میں عدالت نے آفاق احمد کو ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ پولیس نے ڈمپرز نذر آتش کرنے کے مقدمات میں آفاق احمد کو گرفتار کیا تھا۔