مصطفیٰ عامر قتل کیس ملزمان کے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ میں توسیع.ملزم ارمغان کمرہ عدالت میں گر گیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس سے اغوا کے بعد قتل ہونے والے نوجوان مصطفیٰ عامر کے قتل کیس میں گرفتار ملزمان ارمغان قریشی اور شیزار کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 5 روز کی توسیع کر دی گئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں دوران کیس کے تفتیشی افسر کی جانب سے ملزمان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔دوران سماعت ملزم ارمغان کمرہ عدالت میں گر گیا جس پر پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ ہائیکورٹ اور اے ٹی سی کورٹ ٹو میں بھی ملزم ایسے ہی گر گیا تھا، ملزم کا میڈیکل کرایا گیا تو بالکل فٹ تھا۔عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد ملزمان ارمغان اور شیراز کے جسمانی ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع کر دی اور دونوں کا طبی معائنہ کرانے کی ہدایت بھی کی۔ تفتیشی افسر نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ارمغان کے دو ملازمین کا 164 کا بیان ریکارڈ کرنا ہے، ملزم ارمغان کے گھر سے ملنے والے اسلحے اور لیپ ٹاپ کا فارنزک بھی کرانا ہے۔ملزم ارمغان نے عدالت میں الزام عائد کیا کہ مجھے کھانے بھی نہیں دیا جا رہا۔ملزم شیراز کے وکیل خرم عباس نے عدالت کو بتایا کہ شیراز کا اس کیس سے تعلق نہیں ہے، بغیر لیڈی پولیس اہلکار کےملزم کے گھر پر چھاپا مارا گیا، شیراز کی بہن کا لیپ ٹاپ بھی پولیس ساتھ لے گئی۔

The 5-day physical remand of Mustafa Amir murder case

اپنا تبصرہ لکھیں