لڑکی سے ناراضگی نے ارمغان کو پاگل کر دیا تھا .مصطفیٰ کے قتل میں شریک ملزم شیراز

شیراز نے عدالت میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مصطفیٰ کی وجہ سے لڑکی سے ناراضی نے ارمغان کو پاگل کردیا تھا جس کے بعد مصطفیٰ کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی۔شیراز نے انکشاف کیا کہ نیو ایئر نائٹ کو ارمغان مصطفیٰ عامر سے ناراض ہوگیا تھا۔شیراز نے انکشاف کیا کہ مصطفیٰ اور ارمغان دوست نہیں ہیں مصطفیٰ ارمغان کو منشیات سپلائی کرتا تھا۔شیراز نے بتایا کہ مصطفیٰ اور ارمغان نے پہلے منشیات کا استعمال کیا منشیات کے استعمال کے بعد ارمغان نے ڈنڈا نکالا اور تشدد کرنا شروع کردیا تشدد کرنے کے بعد مصطفیٰ کے ہاتھ پاؤں باندھ دیئے۔شیراز کے مطابق اس کے بعد گھر سے پیٹرول کا ڈرم لے کر مصطفیٰ کی گاڑی میں رکھا مصظفیٰ کو زخمی حالت میں گاڑی میں ڈالا جس کے ہاتھ اور پاؤں سے خون نکل رہا تھا مصطفیٰ کو جب گھر سے گاڑی میں ڈالا تو وہ زندہ تھا۔ملزم شیراز کے مطابق ارمغان اپنی والدہ اور والد سے بہت کم ملتا تھا ارمغان ذہنی طور پر مضبوط انسان ہے میں نے اور ارمغان نے کئی پارٹیاں ساتھ کی ہیں۔شیراز نے کہا کہ ارمغان میرے بچپن کا دوست ہے تعلیم بھی ساتھ حاصل کی کچھ عرصے پہلے ارمغان اور میری دوستی ختم ہوگئی تھی ارمغان گھر آیا تو پھر دوبارہ دوستی ہوگئی میں ارمغان کا لائف اسٹائل دیکھ کر متاثر ہوگیا تھا مڈل کلاس کے پاس پیسوں کی ریل پیل نے حیران کردیا تھا۔شیراز کا کہنا تھا کہ لالچ اور لگژری لائف نے مجھے متاثر کیا

Dissatisfaction with the girl had driven Armaghan crazy. Shiraz, the co-accused in Mustafa’s murder

اپنا تبصرہ لکھیں