مصطفیٰ عامر قتل کیس میںکارروائی کرتے ہوئے تفتیشی اداروں نے ڈیفنس کے مختلف علاقوں میں آپریشن کرکے مشہور ٹی وی اداکار ساجد حسن کے بیٹے سمیت 4 نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان آرمغان اور شیراز سے تفتیش کی روشنی میں بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا گیا ہے .رپورٹ کے مطابق منشیات بیچنے، خریدنے اور استعمال کرنے والوں کے خلاف پولیس کا آپریشن جاری ہے پولیس حکام کے مطابق ساجد حسن کے بیٹے سے منشیات بھی برآمد ہوئی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زیر حراست نوجوانوں سے مصطفیٰ عامر اور ارمغان کے حوالے سے بھی پوچھ گچھ جاری ہے ساجد حسن کے بیٹے سے متعلق فیملی کو آگاہ کردیا ہے۔پولیس حکام نے منشیات کیخلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کردیا گیا ہے جبکہ مذید گرفتاریاں بھی متوقع ہے 