لاش سے لیے گئے نمونے مصطفیٰ عامر کے ہی ہیں.فارنزک رپورٹ تیار

کراچی کے علاقے ڈیفنس کے نوجوان مصطفیٰ عامر کی قبر سے لیے گئے نمونے مصطفیٰ عامر کے ہی ہیں سندھ فارنزک لیب نے نمونوں کی رپورٹ تیار کرلی.رپورٹ کے مطابق لاش سے لیے گئے نمونے مصطفیٰ عامر کے ہی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیل کی گئی رپورٹ پولیس حکام کے حوالے کر دی گئی.تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ لیب گزشتہ رات سے کام کر رہی تھی، ایمرجنسی بنیاد پر ایک روز میں رپورٹ تیار کی گئی. واضح رہے کہ دوستوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے اور لاش کو حب میں لے جاکر جلانے والے نوجوان مصطفیٰ عامر کی جمعہ کے روز قبر کشائی کی گئی تھی جس کے بعد اس کی لاش سے نمونے حاصل کیے گئے تھے۔ نمونے حاصل کر نے کے بعدلاش کو ایدھی سرد خانے منتقل کردیا گیا تھا .مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی ڈاکٹر سمعیہ سید کی سربراہی اور مجسٹریٹ کی زیرِ نگرانی کی گئی تھی

The samples taken from the body belong to Mustafa Amir. The forensic report is ready

اپنا تبصرہ لکھیں