سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ کی طرح ایک غیر متوقع ٹیم ہے جسکا کسی کو نہیں معلوم ہوتا وہ کیا کرنے جارہے ہیں. بھارتی ٹیم کو شکست دینا مشکل ضرور ہے لیکن گرین شرٹس کیلئے ناممکن نہیں۔سابق کرکٹر نے کہا کہ فخر زمان کی انجری نے پاکستان کو نقصان پہنچایا اور اگر ایسا نہ ہوتا تو نیتجہ کچھ اور بھی ہوسکتا ہے بھارت کی ٹیم مضبوط ہے پاکستان کو ابتدا میں جلد وکٹیں لینا ہوگی ورنہ میچ سے انکے ہاتھ سے نکل جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کو نیچے سے اوپر آنا آتا ہے مجھے لگتا ہے کہ میچ میں پاکستان کم بیک کرسکتا ہے ہمیں پہلے لگا تاکہ ہوم گراؤںڈ پر گرین شرٹس نیوزی لینڈ کو باآسانی ہرادیں گے لیکن ایسا نہیں ہوا۔آسٹریلوی لیجنڈ رکی پونٹنگ نے کہا کہ نیوزی لیںڈ سے شکست نے پاکستان کو بڑا دھچکا دیا ہے لیکن انہیں میچ میں کم بیک کرنے کیلئے اپنے آپ پر بھروسہ کرنا ہوگا