مصطفیٰ عامر قتل کیس میں سی آئی اے پولیس نے اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کو ہفتہ کے روز گرفتار کیا تھا تفتیش کے دوران ساحر حسن نے گزشتہ دو سال سے منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا اور انکشاف کیا کہ وہ مصطفیٰ قتل کیس کے ملزم ارمغان کو بھی منشیات فراہم کرتا تھا۔ساحر کے قبضے سے 50 لاکھ روپے مالیت کی منشیات برآمد ہوئی تھی.پولیس کے مطابق ساحر حسن کے پاس سے غیر ملکی برانڈ کی منشیات برآمد ہوئی ہے اور وہ دو سال سے منشیات فروشی میں ملوث تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایلیٹ کلاس میں گیٹ ٹو گیدر کے نام پر منشیات کا استعمال عام ہو چکا ہے۔اس گرفتاری کے انکشافات کے بعد پوش علاقے میں بزنس کمیونٹی، بیوروکریٹس اور شوبز انڈسٹری میں کھلبلی مچ گئی ہے۔