چیمپئنز ٹرافی کے چھٹے میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر پاکستان کی سیمی فائنل میں جانےکی رہی سہی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دی جس کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی کی تمام امیدیں دم توڑ گئیں پاکستان کے ساتھ بنگلادیش بھی چیمپئنز ٹرافی کے اگلے مرحلے سے باہر ہوگیا۔جب کہ بھارت اور نیوزی لینڈ گروپ اے سے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکے ہیں۔نیوزی لینڈ نے ایونٹ کے افتتاحی میچ میں پاکستان کو شکست دی اسی طرح بنگلہ دیش کو شکست دے کر مسلسل دوسرے میچ میں فتح حاصل کی جب کہ بھارت نے بھی اپنے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دی تھی۔مجموعی طور پر پاکستانی کھلاڑیوں کی آئی سی سی ایونٹ میں کارکردگی صفر رہی ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں اپنے ہوم گراؤنڈ پر نیوزی لینڈ سے شکست ہوئی اور پھر دبئی میں بھارت کے ہاتھوں ایک بار پھر رسوائی کا سامنا کرنا پڑا۔پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے ضروری تھا کہ بنگلادیش نیوزی لینڈ کو بھاری مارجن سے شکست دے اس کے علاوہ ضروری تھا کہ بھارت بھی نیوزی لینڈ کو بھاری مارجن سے شکست دے۔