مصطفی عامر قتل کیس میں تحقیقاتی ٹیم کو دیا گیا ارمغان کا اہم بیان سامنے آگیا جس میں اس نے مصطفیٰ عامر کو فلمی انداز تڑپا تڑپا کر مارنے کا انکشاف کیا ہے .ملزم نے انکشاف کیا کہ مصطفی جیسے ہی ارمغان کے گھرمیں داخل ہوااس کولوہےکی راڈ ماری مصطفی کے زخمی ہونے کے بعد کہا اس سے کہا کہ اب ٹاس کروں گا ہیڈ آگیا تو چھوڑ دوں گا ٹیل آیا تو اور ماروں گا۔ملزم نے تحقیقاتی ٹیم کو بتایا کہ دو بار سکہ اچھالا اور ہر بار مصطفیٰ کی قسمت خراب تھی اور وہ ٹاس ہار گیا جس کے بعد مصطفی کودوسری اورتیسری بار بھی راڈسےمارا بعد ازاٰ ں ملزم نے حب پہنچنے کے بعد گاڑی کی ڈگی کھولی۔ ارمغان نے پولیس کو بتایا کہ گاڑی کی ڈگی کھولنے کے بعد مصطفی سے کہا اٹھو اور بھاگ سکتے ہو تو جان بچا لو لیکن مصطفی اٹھ نہ سکا تو ارمغان نے پھر سکہ اچھالا اور کہا ٹاس ہارا تو نہیں جلاؤں گا ملزم نے مبینہ طور پر ٹاس کیا جس پر ملزم نے کہا کہ تمھاری قسمت ہی خراب ہےاور پیٹرول ڈال کر آگ لگادی۔تفتیشی حکام نے عامر قتل کیس میں گرفتار ملزم ارمغان سے تفتیش میں انکشاف کیا کہ ملزم عادی جرائم پیشہ ہے اور ماضی میں بھی گرفتار ہوچکا ہے۔حکام کا کہنا تھا کہ ملزم ارمغان گزری میں اپنی رہائشگاہ پرغیر قانونی سافٹ وئیرہاؤس اورکال سینٹرچلاتا رہا ہے اور ملزم نےغیر ملکی کلائنٹس کو کروڑوں ڈالر کا چونا لگایا