بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر عمران خان بھی پھٹ پڑے

عمران خان نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب عہدوں پر سفارشی لوگوں کو بٹھایا جائے گا تو کرکٹ تباہ ہوگی۔اڈیالہ جیل راوالپنڈی میں سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد ان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میچ ہارنے پر عمران خان کو بڑا دکھ تھا بانی نے کیا جب سفارشی لوگوں کو بٹھایا جائے گا تو کرکٹ تباہ ہوگی عمران خان نے کہا محسن نقوی کو پہلے چیف منسٹر لگایا اس نے ظلم کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو سب سے زیادہ غصہ کرکٹ پر تھا عمران خان نے پاکستان کا میچ پی ٹی وی پردیکھا ہے میچ ہارنے کی وجہ سے بانی نے آج سارا غصہ کرکٹ پر اتارا۔انہوں نے بتایا کہ عمران خان کا کہنا تھا کہ محسن نقوی کو وزیر داخلہ لگایا اس نے ظلم کیا بانی عمران خان نے کہا کہ محسن نقوی کو جس عہدے پر لگایا اس نے بیڑا غرق کیا پاکستان میں اتنے عہدے کسی شخص کے پاس نہیں جتنے محسن نقوی کے پاس ہیں محسن نقوی سے پوچھا جائے اس کو کرکٹ کا کیا تجربہ ہےعلیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان نے کہا اتنی بری کارکردگی پر عزت دار آدمی مستعفی ہوجاتا ہے لیکن محسن نقوی مستعفی نہیں ہوگا

Imran Khan also exploded on Pakistan’s defeat by India

اپنا تبصرہ لکھیں