ارمغان کا اریمانڈ نہ دینے کے معاملے پر بڑا فیصلہ .منتظم جج کے اختیارات ختم

مصطفیٰ عامر قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم ارمغان کا اے ٹی سی 1 سے ریمانڈ نہ دینے کے معاملے پرمنتظم جج کے اختیارات ختم کردییے گئے۔محکمہ داخلہ سندھ نے عدالت عالیہ سندھ کے احکامات کے تناظر میں نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ اے ٹی سی 1 کے منتظم جج کے اختیارات اے ٹی سی 3 کے منتظم جج کو تفویض کردیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ اے ٹی سی 1 کے منتظم جج نے ملزم ارمغان کو پہلی پیشی پر عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔اس ضمن میں وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے سندھ ہائی کورٹ کو جج کے اختیارات سے متعلق خط ارسال کیا تھا۔جس پر سندھ ہوئی کورٹ نے مزکورہ جج سے اختیارات واپس لینے کی سفارش کی تھی

اپنا تبصرہ لکھیں