دنیا بھر میں انسٹا گرام کے صارفین اس واقت انتہائی پریشان ہوگئے جب ان کو انسٹا گرام پر ممنوعہ مواد نظر آنے لگا . حتی کہ ان لوگوں کے لیے بھی جن کے پاس حساس مواد کا کنٹرول فعال ہے. انسٹا گرام پر گرافک ویڈیوز، بشمول لڑائیوں اور شوٹنگ کی سنسر شدہ باڈی کیم فوٹیج کا ایک سیلاب سا آگیا . فیڈز واضح، پرتشدد اور پریشان کن مواد سے بھری ہوئی ہیں نامناسب مواد کے اس غیر متوقع سیلاب نے انسٹاگرام کے مواد کے فلٹرنگ سسٹم کے بارے میں تشویش پیدا کردی عام طور پر انسٹا گرام کا الگورتھم صارف کی ترجیحات اور پلیٹ فارم کے رہنما خطوط پر مبنی مواد کو درست کرتا ہے۔ حساس مواد کو یا تو محدود کیا جاتا ہے یا صرف ان لوگوں کو دکھایا جاتا ہے جو اس کے ساتھ فعال طور پر مشغول ہوتے ہیں۔ تاہم لگتا ہے کہ کچھ ٹوٹ گیا ہے. ایک صارف کا کہنا ہے کہ پچھلے کچھ گھنٹوں میں میری فیڈ نے اچانک کہیں سے بھی پرتشدد یا پریشان کن ویڈیوز دکھانا شروع کر دی ہیں. صارفین کا کہنا تھا کہ حیرت ہے کہ کیا یہ کوئی خرابی ہے یا کوئی عجیب تبدیلی ہے یا انسٹاگرام ریلز کے ساتھ کچھ کیا گیا ہے صارفین نے سوشل میڈیا پر تجویز کردہ مواد کی اچانک لہر کے بارے میں بڑے پہمانے پر شکایات کی جس میں پرتشدد اور جنسی تصاویر شامل تھیں جبکہ گئی صارفین نے وقتی طور پر انسٹا گرام کا استعمال معطل کردیا . صارفین کی شکایات کے بعد میٹا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انسٹاگرام صارفین نے گرافک اور پرتشدد مواد کے سیلاب کی اطلاع دی جس پر اس غلطی کو ٹھیک کیا کردیا گیا ہے ترجمان کے مطابق ہم غلطی کے لیے معذرت خواہ ہیں جس میں انسٹاگرام ریلز زیادہ حساس مواد دیکھایا گیا جو ایک تکنیکی غلطی تھی .