جانے کا وقت آگیا ہے . امیتابھ کی ٹویٹ سے مداحوں میں تشویش کی لہر

امیتابھ بچن نے ایکس پر ایک مختصر اور پراسرار پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے لکھا تھا کہجانے کا وقت آگیا ہے جس سے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ کئی مداحوں نے اس ٹوئٹ کو ان کی خرابی صحت سے جوڑتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا یوں ایکس ٹوئٹر پر بگ بی کے مداحوں نے سوالات کی بھرمار کردی۔جبکہ متعدد سوشل میڈیا صارفین کا ماننا تھا کہ لیجنڈری اداکار کی ٹوئٹ ان کی فلموں اور بھارتی کوئز شو کون بنے گا کروڑ پتی ے ریٹائرمنٹ کا اشارہ ہے۔معمہ آخر کارکون بنے گا کروڑ پتی 16کے تازہ ترین ایپی سوڈ میں حل ہو ا جس دوران شائقین نے ان سے ان کی ٹوئٹ کی وضاحت طلب کی جس پر بگ بی نے جواب دیا کہ و ہ ایک لائن تھی کہ جانے کا وقت ہے تو اس میں گڑبڑ کیا ہے.امیتابھ بچن نے مذاق کرتے ہوئے کہا ہمارے کام سے جانے کا وقت آ گیا ہے۔ آپ عجیب باتیں کرتے ہیں رات کے 2 بجے ہمیں شو سے چھٹی ملتی ہے اور گھر پہنچتے پہنچتے کافی دیر ہو جاتی ہے یہی لکھا تھا لیکن لکھتے ہوئے نیند آ گئی اور ٹوئٹ ادھورا رہ گیا۔اس وضاحت کے بعد، امیتابھ بچن نے تمام افواہوں اور قیاس آرائیوں کا خاتمہ کر دیا اور اپنی ٹوئٹ کو ایک معمولی غلطی کے طور پر بیان کیا

It’s time to go. Amitabh’s tweet sparks concern among fans

اپنا تبصرہ لکھیں