بھارت میں پارٹی میں لڑائی ہونے پر دوست نے دوست کا کان کاٹ کر نگل لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق وکاس مینن اور شراون لیکھا بھی اپنے دوستوں کے ہمراہ پارٹی میں موجود تھے کہ اچانک دونوں کے درمیان بحث ہوئی جو جھگڑے میں تبدیل ہوگئی۔ یہ واقعہ ریاست مہاراشٹرا کے شہر تھانے میں پیش آیا جہاں کچھ دوست مل کر ہاؤسنگ سوسائٹی میں پارٹی کررہے تھے۔شراون لیکھا نے بتایا کہ وکاس نے لڑتے ہوئے اس کے کان پر زور سے کاٹا اور نگل لیا جس کے بعد وہ فوری اسپتال روانہ ہو گیا .شراون نے کی شکایت پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے وکاس کو گرفتار کرلیا۔