کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ٹینکر نے 2 افراد کو کچل دیا حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگی مشتعل افراد نے واٹر ٹینکر کو آگ لگادی۔نیوزویلی کے مطابق گلشن اقبال تھانے کی حدود میں میٹرو کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 19 سالہ محمد حارث ولد محمد سلیم موقع پر جاں بحق جبکہ 18 سالہ احمد ولد محمد اکبر شدید زخمی ہوگیا۔ موقع پر موجود افراد مشتعل ہوگئے اور انہوں نے ٹینکر کو آگ لگادی .جبکہ ٹینکر ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا.قبل ازیں، آج صبح شہری میں مختلف ٹریفک حادثات میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جن میں سے ایک حادثے میں سائٹ ایریا کی فیکٹری میں ٹرک کی ٹکر سے مزدور جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت وقاص مجید کے نام سے ہوئی پولیس نے واقعے میں ملوث ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔جبکہ شاہراہ فیصل فاران ہوٹل کے قریب ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے پیش آیا.موٹرسائیکل سوار بائکیا رائیڈر تھا جس کی شناخت 43 سالہ شکیل حیدر کے نام سے ہوئی جبکہ دوسرے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی.نمائش چورنگی کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم ہوگیا حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق اور دوسرازخمی ہوگیا۔ جاں بحق شخص کی شناخت 24 سالہ رضا کے نام سے ہوئی۔