برطانیہ میں یورپی رہنماؤں کا سربراہی اجلاس.یوکرین سے اظہار یکجہتی

برطانیہ میں یورپی رہنماؤں کے سربراہی اجلاس کا آغاز ہوگیا جس میں یوکرین سے اظہار یکجہتی کا اظہار کیا گیا.لندن میں منعقدہ اجلاس میں روسی یوکرینی جنگ میں سیزفائر کے لیے برطانیہ، فرانس اور یوکرین مل کر ایک جنگ بندی منصوبہ تیار کرنے پر متفق ہو گئے ہیں.اجلاس کے آغاز پر برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے کہا کہ یورپی ممالک کو یوکرین کی سلامتی کے لیے دفاعی کوششیں بڑھانی ہوں گی یوکرین کی سلامتی میں پورے براعظم کا استحکام ہے۔ اجلاس میں یوکرینی صدر زیلنسکی کے علاوہ کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی اور دیگر یورپی ممالک کے سربراہان سمیت نیٹو کے سیکرٹری جنرل، یورپی کمیشن اور یورپین کونسل کے صدور شریک ہیں۔ برطانوی وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ یورپی ممالک کو یوکرین کی سلامتی کیلئے دفاعی کوششیں بڑھانی ہوں گی۔اجلاس سے قبل اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کی برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر اور یوکرینی صدر زیلنسکی سے ملاقات ہوئی جس میں یوکرین تنازع کے حل پر بات چیت ہوئی۔ اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کا کہنا تھا کہ یوکرین پر مغربی ممالک کی تقسیم کے خطرے سے بچنا بہت ضروری ہے، مغربی ممالک کے درمیان برطانیہ اور اٹلی پُل کا کام کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ گذشتہ روز برطانیہ نے یوکرین کو 2.8 ارب ڈالرز کا قرض دینے کا اعلان بھی کیا تھا۔

Summit of European leaders in Great Britain. Expressing solidarity with Ukraine

اپنا تبصرہ لکھیں