ٹرمپ کا امریکہ کو کرپٹو کرنسی کا عالمی دارالحکومت بنانےکا اعلان

امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ نے پانچ کرپٹو کرنسی کے ناموں کا اعلان کیا ہے جنھیں وہ ایک نئے اسٹریٹیجک ریزرو کا حصہ بنانا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس ریزرو کا مقصد امریکہ کو کرپٹو کرنسی کا عالمی دارالحکومت بنانا ہے۔اتوار کے روز سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انھوں نے ایک حکم نامے پر دستخط کرتے ہوئے صدارتی ورکنگ گروپ کو ایک کرپٹو سٹریٹیجک ریزرو پر کام شروع کرنے کی ہدایت کی ہے.جن کرنسیوں کو وہ امریکہ کے نئے اسٹریٹیجک ریزرو کا حصہ بنانا چاہتے ہیں ان میں بٹ کوائن، ایتھیریم، ایکس آر پی ، سولانا اور کارڈانو شامل ہیں.جس کے بعد ان کرپٹو کرنسیوں کی قدر میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے بعد اتوار کے روز ایکس آر پی، سولانا اور کارڈانو کی قدر میں 62 فیصد جبکہ بٹ کوائن اور ایتھیریم کی قیمتوں میں 10 فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آیا .ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد کرپٹو کرنسیوں کی قیمت میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا تھا تاہم بعد ازاں ان کی قدر میں گراوٹ بھی دیکھی گئی۔ اب ان کی قیمتوں میں ایک بار پھر تیزی کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں کہا تھا کہ ڈیجیٹل اثاثوں سے متعلق جنوری کے ایگزیکٹو آرڈر سے بٹ کوائن، ایتھر، ایکس آر پی، سولانا اور ایڈا سمیت کرنسیوں کا ذخیرہ پیدا ہوگا۔واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی کرپٹو ریزرو کی کرنسیوں کے ناموں کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔ تاحال یہ واضح نہیں کہ آیا اس ا سٹریٹیجک ریزرو کے قیام کے لیے امریکی کانگریس کی منظوری کی ضرورت ہوگی یا نہیں۔

US President Donald Trump’s announcement to make 5 cryptocurrencies part of the US digital stockpile

اپنا تبصرہ لکھیں