عدالتی حکم پر اڈیالہ جیل میں عمران خان کا طبی معائنہ

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کانوں کے طبی معائنے کے لیے پمز اسپتال کے ڈاکٹروں کی 4 رکنی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی.پمز اسپتال کی 4 رکنی ٹیم اڈیالہ جیل میں طبی معائنے کے بعد واپس چلی گئی۔جیل ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں کی ٹیم میں ڈاکٹر الطاف حسن، ڈاکٹر عمر فاروق، ڈاکٹر علی عارف اور ڈاکٹر تاشفین امتیاز شامل تھے۔ ڈاکٹروں کی ٹیم نے تقریباً آدھا گھنٹہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا طبی معائنہ کیا اور انہیں کچھ ادویات تجویز کیں۔ڈاکٹروں نے مزید ٹیسٹ کے لیے بلڈ سیملز بھی حاصل کیے ہیں عدالتی حکم پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں سے چیک اپ کرایا گیا۔ جیل ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کا شوگر لیول اور بی پی نارمل آیا۔

Imran Khan’s medical examination in Adiala Jail on court order

اپنا تبصرہ لکھیں