بلوچستان میں غیرمعمولی سردی کی لہر داخل. کوئٹہ میں پارہ منفی 4 ہوگیا

بلوچستان میں غیر معمولی سردی کی لہر داخل ہونے سے درجہ حرارت ایک بار پھر منفی ہوگیا۔صوبے میں سردی کی لہر کی وجہ سے یخ بستہ ہوائیں چل رہی ہیں جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں منگل کو درجۂ حرارت کم سے کم منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جب کہ کوہلو، موسیٰ خیل میں لوگ سردی کی وجہ سے گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔محکمۂ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔

An unusual cold wave has entered Balochistan. The mercury in Quetta has dropped to minus 4.

اپنا تبصرہ لکھیں