کراچی کے علاقے لانڈھی نمبر 2 میں 3 مارچ کو سحری سے قبل دودھ کی دکان پر ڈکیتی کی واردات کی واردات میں مسلح ملزمان گاہکوں کو لوٹ کر فرار ہو گئے۔نیوز ویلی کو دستیاب تفصیلات کے مطابق 3 مسلح ڈکیت دودھ کی دکان پرموجود شہریوں سے موبائل فونز، نقدی اوردیگر قیمتی سامان لوٹ کربا آسانی فرار ہوگئے۔دودھ کی دکان پر موٹر سائیکل سوار 3 مسلح ملزمان آئے ملزمان نے اسلحہ دکھا کر سحری کا سامان لینے آئے گاہکوں کو لوٹ لیا۔ملزمان گاہکوں کی جیب میں ہاتھ ڈال کر پیسے اور موبائل فون نکال کر لے گئے۔ ایک گاہک جس کی گود میں بچہ تھا اس نے ڈاکوؤں کو دیکھتے ہی چپکے سے اپنا موبائل فون دکان کے اندر ہاتھ ڈال کر انڈوں کے کریٹس کے درمیان چھپا دیا.واردات کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کے چہرے واضح ہیں جس کی مدد سے پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شہریوں سے رابطہ ہوگیا ہے اورانہیں مقدمے کے اندراج کے لیے تھانے طلب کرلیا گیا ہے ۔