امریکا کے 2 ہیکرز نے پاپ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے کروڑوں مالیت کے ہزاروں ٹکٹس چوری کرکے دوبارہ فروخت کردئیے .جبکہ ان دونوں ہیکرز کو کروڑوں مالیت کے ہزاروں ٹکٹس چوری کرنے اور پھر انہیں دوبارہ فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق کوئنز ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس نے 20 سالہ ٹائرون روز اور 31 سالہ شمارا سیمنز کو تقریباً ہزار ٹکٹس کی چوری کے بعد ان کی دوبارہ فروخت کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیکرز امریکا میں قائم آن لائن ٹکٹ فروش مارکیٹ کیلئے بطور تھرڈ پارٹی کنٹریکٹر کام کررہے تھے نیویارک استغاثہ کی جانب سے ہیکرز پر الزام لگایا گیا ہے کہ ٹائرون راور شمارا نے ایک آف شور ٹکٹ فروش پلیٹ فارم میں خامی کا فائدہ اٹھاتے ہوئےکانسرٹ کے ہزار ٹکٹس چرا کر انہیں دوبارہ فروخت کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیکرز نے ٹیلر سوئفٹ کے مشہور ایراس ٹور کے علاوہ دیگر ہائی پروفائل ایونٹس کے ٹکٹس بھی چوری کرلیے جن میں عالمی شہرت یافتہ گلوکار ایڈ شیران اور معروف برطانوی گلوکارہ ایڈیل کے کانسرٹ، این بی اے گیمز اور یو ایس اوپن ٹینس چیمپئن شپ کے ٹکٹس بھی شامل ہیں۔ٹکٹس کی مالیت 6 لاکھ35 ہزار ڈالر تقریباً 16 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے بنتی ہےملزمان کو نیویارک شہر میں گرفتار کرلیا گیا ہے اور دونوں کیخلاف کارروائی کی جارہی ہے جب کہ ملزمان پر جرم ثابت ہونے پر انہیں 3 سے 15 سال تک قید کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔ 