عزیز بھٹی تھانے کے علاقے گلشن اقبال بلاک 19 میں واقع رہائشی اپارٹمنمٹ کی دیوار کے قریب سےکٹا ہوا انسانی بازو ملنے پرعلاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ رضا کا کہنا ہے کہ ملنے والا بازو کس انسان کا ہے فنگر پرنٹس کےذریعے شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے۔اطلاع ملنے پرایدھی فاؤنڈیشن کے رضا کارموقع پر پہنچ گئےعزیز بھٹی پولیس نے انسانی بازو کوجناح اسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کردی ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ رضا کا کہنا ہے کہ جائے وقوع سے لاش کے دیگر ٹکڑے نہیں ملے ہیں شبہ ہے کہ انسانی بازو کو کہیں اورسے لاکر پبھینکا گیا ہے۔انھوں نے بتایا کہ ملنے والے بازو کا فنگر پرنٹس لینے کے بعد نادرا حکام کو بھجوائے جائیں گےتاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ بازو کس کا ہے، اس حوالے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔