کراچیمیں ملنے والے انسانی بازو کا معمہ حل ہوگیا

کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 19 رہائشی اپارٹمنٹ کی دیوار کے ساتھ ملنے والے انسانی بازو کی شناخت کرلی گئی۔ ہاتھ گزشتہ روز شارع فیصل پر ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے عبد الباسط نامی شخص کا نکلا۔پولیس کے مطابق ہفتے کی رات شارع فیصل پر نرسری کے مقام پر ٹریفک حادثے میں جاں بحق شخص کا بازو دھڑ سے الگ ہو کر لاپتا ہوگیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی عبدالباسط کا بازو حادثے کے بعد گاڑی میں پھنس کر رہہ گیا ہوگا حادثے کے بعد گاڑی کا ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا تھا۔پولیس کا بتانا ہے کہ ممکنہ طور پر گاڑی کا ڈرائیور بازو گلشن اقبال بلاک 19 میں قائم رہائشی اپارٹمنٹ کی دیوار کے ساتھ پھینک کر فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔واضح رہے کہ عزیز بھٹی تھانے کی حدود میں گلشن اقبال بلاک 19 میں واقع رہائشی اپارٹمنٹ کی دیوار کے قریب کٹا ہوا انسانی بازو ملنے پر علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا تھا۔متوفی عبدالباسط کا بازو ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ حادثے کا مقدمہ تھانہ فیروز آباد میں متوفی کے بھائی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔

Mystery of human arm found in Karachi solved

اپنا تبصرہ لکھیں