ملزم ارمغان کی اپنے خلاف درج مقدمات میں پیش ہونے والے وکیل کو دھمکیاں دینے کے معاملے پر وکیل کی جانب سے درج کروائے گئے مقدمہ میں اعتراف جرم کرلیا۔پولیس نے مقدمہ کا عبوری چالان عدالت میں جمع کرادیا جس میں کہا گیا کہ ایڈوکیٹ سیف جتوئی ارمغان کے خلاف درج مقدمات میں مدعی کی طرف سے پیش ہوئے تھے یہ مقدمات ارمغان پر تھانہ گزری اور تھانہ درخشاں میں درج تھے۔پولیس کے مطابق ارمغان نے اپریل 2024 کو وکیل اور اسکی فیملی کو واٹس آپ پر گندی گالیاں دی. ارمغان نے آرمی کی دھمکی بھی دی اور گھر سے اٹھانے کا بولا تھا ملزم کے خلاف وکیل نے تھانہ بوٹ بیسن میں مقدمہ درج کروایا ہے۔ملزم ارمغان کے خلاف مجموعی طور پر 11 مقدمات درج ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔مصطفیٰ عامر قتل کیس میں مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ پولیس ملزم کے دیگر کرمنل ریکارڈز کی بھی چھان بین کر رہی ہے۔