معروف گولفر ٹائیگر ووڈز اور ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کی سابقہ اہلیہ ونیسا ٹرمپ کی دوستی کے چرچے ہونے لگے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹائیگر ووڈز اور ونیسا ٹرمپ کی مبینہ طور پر ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے دونوں کی ملاقاتوں کا سلسلہ گزشتہ برس تھینکس گیونگ ڈے سے شروع ہوا مبینہ طور پر تعلقات سست روی سے آ گے بڑھ رہے ہیں لیکن یہ تعلقات سنجیدہ اور مستقل ہو جائیں گے تاہم ملاقات کیسے ہوئی کچھ واضح نہیں لیکن دونوں فلوریڈا میں رہتے ہیں.ونیسا کی بڑی بیٹی کائی ٹرمپ گولف کی شوقین ہیں وہ اپنے دادا کے ساتھ بھی کھیلتی ہیں،کائی ٹرمپ بھی اسی اسکول جاتی ہیں جہاں ٹائیگر ووڈز کے بچے پڑھتے ہیں ٹائیگر ووڈز اور ونیسا نے اپنے تعلقات کو ابھی پبلک نہیں کیا۔ واضح رہے کہ ٹائیگر ووڈز نے 2010ء میں اہلیہ سے علیحدگی کے بعد شادی نہیں کی جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر اور ونیسا میں علیحدگی 2018ء میں ہوئی تھی۔رپورٹس کے مطابق دونوں میں کئی چیزیں مشترکہ ہیں اور دونوں اپنی زندگی کو پرائیویٹ رکھتے ہیں جب کہ دونوں ہی والدین ہیں۔ دونوں میں ابتدائی طور پر صرف دوستی ہوئی لیکن اب معاملہ آگے بڑھ رہا ہے۔