کراچی سے سواریوں کی مخبری کر کے لوٹنے والا رکشہ گینگ گرفتار

پولیس کے مطابق ملزم رکشہ ڈرائیور آصف مختلف مقامات سے رکشہ پر سواریاں اٹھاتا تھا اور مسافر کے پاس موجود کیش اور قیمتی سامان کی اطلاع گینگ کے سرغنہ کو کوڈ ورڈ میں دیتا تھا۔پولیس سے ملزم رکشہ ڈرائیور کی نشاندہی پر رکشہ گینگ کے سرغنہ سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔جن گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ رحیم بخش، ساتھی صابر، عاشق اور آصف شامل ہیں۔جبکہ گرفتار ملزمان سے 8 موبائل فون، 2 پستول اور رکشہ برآمد ہوئے ہیں.گینگ کا سرغنہ رحیم بخش جیل میں 18 سال کی سزا کاٹ کر آیا ہے۔اور جیل سے باہر آتے ہی اس نے نیا گینگ تشکیل دیا تھا۔واضح رہے کہ رحیم بخش نے ساتھی سمیت کورٹ سے فرار ہوتے وقت پولیس اہلکار کو شہید کرنے کے جرم میں سزا کاٹ کر رہا ہوا تھا.

اپنا تبصرہ لکھیں