لکڑی کا بنا اطالوی بحریہ کا سیلنگ جہاز کراچی بندرگاہ پہنچ گیا

دنیا کا خوبصورت ترین لکڑی کا بنا اطالوی بحریہ کا سیلنگ و تربیتی جہاز آئی ٹی ایس امریگو وسپوچی اپنے بین الاقوامی سفر کے دوران تین روزہ خیر سگالی دورے پر کراچی کی بندرگاہ پہنچ گیا۔ اطالوی تربیتی بحری جہاز امریگو ویسپوچی دو روزہ دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچا، امیریگو ویسپوچی کو دنیا کی خوبصورت ترین شپ کا درجہ حاصل ہے۔بحری جہاز کی آمد دوہزار تئیس تا دوہزار پچیس ورلڈ ٹور کا حصہ ہے۔ امیریگو ویسکوچی 2 سال سے دنیا کا سفر کرتے ہوئے کراچی کی بندر گاہ پہنچا ہے۔ آئی ٹی ایس امریگو وسپوچی کا پاکستان کا پہلا دورہ اور گزشتہ دو ماہ میں اطالوی بحریہ کے جہازوں کا کراچی کا مسلسل تیسرا دورہ، بالعموم پاک اطالوی دو طرفہ تعلقات اور بالخصوص دونوں ممالک کی بحریہ کے مابین شراکت داری کا مظہر ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں